سابق انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج سید اشرف علی انتقال کر گئے

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج سید اشرف علی گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ چند ماہ سے بیمار تھے۔ مرحوم سید اشرف علی نے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ اپنے دور کے مایہ ناز باکسر مانے جانے کے ساتھ ساتھ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ریفری جج کمیشن کے رکن بھی رہ چکے تھے۔ ان کی وفات پر ملک بھر باکسرز کی کثیر تعداد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔