بچی کے قتل کے مجرم الطاف حسین ودیگر کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے خلاف سید الطاف حسین، حیدر شاہ، عارف شاہ اور شاہد محمود کی اپیل پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا ۔ فاضل عدالت نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔