رینجرزنے ایک کروڑروپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمدکرلیں

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کر لی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے ضلع جیکب آباد میں سندھ بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کی۔پکڑی گئی اشیامیںچھالیہ،گٹکا،سگریٹ،ٹائر،کپڑااور موبل آئل شامل ہے۔