پروفیسر خاتون کے قتل میں ملوث سمیت 13 ملزمان گرفتار

169

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میںخاتون پروفیسر کا مبینہ قاتل بھی شامل ہے ،تفصیلات کے مطابق میںشریف آباد پولیس نے خاتون پروفیسر نسرین نگہت کے قتل میں ملوث ملزم شاہد الرحمن ولد سیف الرحمن کو گرفتار کرلیا ۔ خاتون پروفیسر کو21اپریل کوڈکیتی میںمزاحمت پرقتل جبکہ ان کے شوہر محمد عرفان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھاپروفیسر نسرین اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھیں کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ پروفیسر نسرین کے خاوند پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر تفتیش سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،کلفٹن میں پولیس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگاکر گروہ کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اشرف اور کامران شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریپ کرنے کے لیے ایک موٹر سائیکل میں ٹریکر لگایا گیا تھا، ملزمان نے جیسے ہی موٹر سائیکل چوری کی پولیس نے تعاقب کرکے دونوں کو پکڑ لیا، ملزمان سے اسلحہ اور دو چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ایس پی کلفٹن توحید میمن کا کہنا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلیں ڈیفنس اور فیروز آباد کے علاقوں سے چھینی گئی تھیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گڈاپ پولیس نے ڈکیتی ،رہزنی، منشیات فروشی اور زمینوں پر ناجائز قبضے میں ملوث8ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ابن عیسیٰ، ضمیر، ملک جاوید، نیک محمد، ضیاء الرحمان، جاوید علی اور خیر محمد شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمع ایمونیشن اور دو کلو سے زائد حشیش برآمدہوئی،ملیر سٹی پولیس نے غریب آباد کے قریب چھاپا مار کارروائی میں منشیات فروشی میں2ملوث ملزمان زبیر احمد اور عبداللطیف کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے چار کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔