مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل میں اجتماعی اعتکاف کا انعقاد

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 روزہ اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس سلسے میں نماز فجر۔ظہر۔عصر اور تراویح نماز کے بعد ذکر واذکار۔لیکچرودیگر تربیت کا اہتمام کیا گیاہے۔ اسلامی اسکالرز مفتی ضیاء الرحمان فاروقی۔مولانا ثناء اللہ۔مولانا عتیق الرحمان خلیل۔فاروق نعمت اللہ ودیگر مقررین متعکفین کی تربیت کرینگے اس سلسے میں کورنگی لانڈھی کے دور دراز علاقوں سے بھی متعکفین مسجد میں اعتکاف کے لیے بیٹھے ہیں۔مسجد انتظامیہ نے بھی کورونا کے باعث خصوصی حفاظتی انتظامات بھی کیے ہیں اور ایس او پی اووز کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔