ٹریفک حادثات میں 3 جاں بحق ، سرجانی سے بچے کی لاش بر آمد

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اور نیشنل ہائی وے پر ہونے والے2 ٹریفک حادثات میں 3افرادجاں بحق ہوگئے ، سرجانی سے 4سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ،ڈیفنس میں مسلح رہزنوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی خدا کی بستی سے 4سالہ بچے آریان ولد محبوب کی لاش برآمد ہوئی لاش کی۔سائیٹ ایریا حبیب چورنگی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی رات گئے تک متوفی کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔ نیشنل ہائی وے گلشن حدید پر شہباز پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر الٹنے سے 2 افرادجاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت 62سالہ اسماعیل ولد دھنی بخش چانڈیا کے نام سے جب کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی ۔ڈیفنس فیز 8خیابان قاسم میں مسلح ملزمان نے 25سالہ شکیل ولد خادم حسین سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش اور مزاحمت کرنے پراسے گولی مار کے فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو فوری طور اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،درخشاںپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی۔