پی پی رہنمالالارحیم ،فیصل خان کی گاڑیوں پر فائرنگ

135

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکرٹری لالا رحیم کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پر پیش آیا،ادھربلدیہ سعیدآبادمیں پیر اور منگل کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کے پی ایس 116کے جنرل سیکرٹری فیصل خان کی کارپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔