نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت نے مریض کی جان لے لی

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی ، لواحقین نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے مریض چل بسا ، لواحقین نے اسٹاف اور ڈاکٹرز کیخلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرادیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہری ارشد کی روڈ حادثے میں پنڈلی کی ہڈی ٹوٹی، مریض کو جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے پلاسٹرلگاکرچھٹی دے دی، جس کے بعد او پی ڈی میں بہتر فالواپ کے لیے معروف نجی اسپتال پہنچے، جہاں آرتھوپیڈک سرجن نے ہڈی کا آپریشن تجویزکیا اور تاریخ دی۔مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ساڑھے 11 بجے مریض کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا اور ساڑھے3 بجے موت کی اطلاع دی، مریض کی موت کیسے ہوگئی؟لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا دعویٰ ہے ارشد احمد کو میڈیکل اسٹوڈنٹ کی پریکٹس کی نذر کیا گیا، ڈاکٹرز اور اسٹاف کی غفلت نے مریض کو قتل کردیا۔