قرآن انفرادی و اجتماعی زندگی میں نافذ ہونے کیلیے آیا، اسامہ رضی

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ قرآن انسانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ ہونے کے لیے آیا ہے اور ہم اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی اور اسی کا نظام نافذ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے علاقہ گلشن معمار میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کا آخری عشرہ ہے، بس گنتی کے چند روز ہیں جتنا خیر سمیٹ سکتے ہیں، سمیٹ لیں۔ڈاکٹراسامہ رضی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان تبدیلی کا مہینہ ہے، تبدیلی دراصل انقلاب ہے یعنی کایا پلٹ جانا، مثبت تبدیلی دراصل انقلاب ہے جو انفرادی زندگی کے ساتھ بندے کی اجتماعی زندگی کی بھی اصلاح کرتی ہے یہی ہے حقیقی تبدیلی جو مطلوب ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ رمضان تربیت تقویٰ کی تربیت کا مہینہ ہے۔ ارض پاک کو اسلام کا سچا اور پکا قلعہ بنانا ہمارا کام ہے۔