الخدمت کے زیراہتمام سحری وافطاری کا سلسلہ جاری

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت ماہ رمضان المبارک میں شہر کے تمام اضلاع میں دسترخوانوں پر خدمت کا سلسلہ جاری ہے ۔جہاں مسافروں ،ضرورت مندوں،راہ گیروں کیلئے افطاری اورسحری کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا ۔الخدمت کے تحت لیاری ،اورنگی ،گلستان جوہر ،ٹیپو سلطان روڈ ،بہادر آباد کلب ،شہید ملت روڈ ،لیاقت نیشنل اسپتال سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں دستر خوان موجود ہیں ،جن سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ،جبکہ بڑی تعداد میں الخدمت کے رضاکار ان دسترخوانوں پر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔دریںاثنا ڈائریکٹرکمیونٹی سروسز الخدمت قاضی سید صدر الدین نے کہا ہے کہ الخدمت ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک میں شہریوں کی خدمت کر رہی ہے ۔الخدمت کے دسترخوانوں کے ذریعے ہزاروں مسافراور راہ گیر سحری اور افطار سے استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہماہ مقدس میں کمزوروں اور محتاجوں کا خیا ل رکھنا بڑی خدمت ہے ۔