سینئر صحافی منظورحسین کی نماز جنازہ وتدفین

236

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ دنیا کراچی کے اسپورٹس رپورٹر طارق حسین کے والد سینئر صحافی منظور حسین کو گزشتہ روز بعد نماز عصر سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔وہ منگل کی صبح 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الفلاح پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بدھ کو (آج)بعد نماز ظہر مرحوم کی رہائش گاہ (واقع خالد بن ولید روڈ) پر ہوگی۔