وزیر بلدیات کی زیرصدارت اجلاس، مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کے ڈبلیو ایس بی کے بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ اہم منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نام میں بہتری آئے گی۔اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ کے مجوزہ مسودے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت واٹر بورڈ کے منصوبوں حب کینال ری ہیبلی ٹیشن پروجیکٹ، 30 ایم جی ڈی واٹر سپلائی ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ،ٹی پی ون سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، ٹی پی فور سیوریج ٹریٹمنٹ پروجیکٹ اور لیاری سیوریج ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس تھری پروجیکٹ کے تحت ٹی پی ون اور ٹی پی فور پر پیش رفت پر بھی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید نجم شاہ،ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ظفر صوبانی، عبد الکبیر قاضی و دیگر بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان اور مذکورہ پروجیکٹس کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے شہر قائد کے اہم منصوبے ہیں، جن کی تکمیل سے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی اور سمندر کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔