انسانی اقدار کاتحفظ حضرت علی ؓ کی زندگی کانصب العین تھا‘عبدالوہاب

25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے ایک بیان میں خلیفہ چہارم امیر المو منین حضرت علی المرتضیٰ ؓکی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ حضرت علی ؓنے دین کی سر بلندی ،عدل و مساوات کا قیام اور انسا نی اقدار کا تحفظ آپ کی زندگی کا نصب العین تھا۔ آپ نے نو عمروں میںسب سے پہلے اسلام قبول کیا،حضرت علی ؓ وہ عظیم الصفات شخصیت ہیں جنہیں نبی کریم ؐنے اپنا بھا ئی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا دور اقتدار اور فلسفہ حکو مت عدل و مساوات ،انسانی اقدار کے تحفظ کا ضا من تھا۔ تقریب میں کہا کہ حضرت علیؓ کا شما ر عشرہ مبشرہ میں ہو تا ہے ،آپ علم فقہ کے ایسے ماہر تھے کہ مشکل سے مشکل فیصلے قرآن و حدیث کی روشنی میں کر لیتے ،آپ نے دین اسلام کی ترویج و سربلندی کیلیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ انہوںنے کہا کہ حضرت علی المر تضیٰؓ نے اپنی تما م صلا حیتیں دین کے تحفظ، اسلام کی بقا اور قرآن و سنّت کی ترویج کے لیے صرف کیں ، دربا ر رسا لت سے آپ کو ”باب العلم ” کا خطاب عطا ہوا ،رسول اکرم ؐ نے آپ کو سب سے بہتر فیصلہ کر نے والا قرار دیا۔