انسانیت کی خدمت کرنا ہمار ا فرض ہے، سید متین رضا

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین جذبہِ انسانیت فاؤنڈیشن سیدمتین رضانے کہا ہے کہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کا جائزہ لیں، کسی کو ہماری ضرورت ہے تو اپنی استطاعت کے مطابق اْسکی ضرورت کو پورا کریں۔ راشن کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی بے سہارا کو سہارا مل جائے تو ہمیں دنیا و آخرت کی آسائشیں مل جائیں گی۔