چیئرمین نادرا کا بذریعہ فیس بک لائیو ای کچہری کا انعقاد

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بذریعہ فیس بک لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا۔ خالد لطیف نے ٹیلی فون پرشناختی کارڈ سے متعلق شکایات سنیں اور موقع پر ان کا ازالہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا خالد لطیف نے کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر فیس بک لائیو اور ٹیلی فون کے ذریعے ای کچہری منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کے چیئرمین خالد لطیف نے عوام کے شناختی کارڈ سے متعلق مسائل پر ای کچہری منعقد کی ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا خالد لطیف نے ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا۔نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں عوام الناس کے شناختی کارڈز کے مسائل سے متعلق براہِ راست کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کھلی کچہری میں ملک بھر سے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شناختی کارڈز سے متعلق اپنی شکایات و گزارشات چیئرمین نادرا بریگیڈئر(ر) خالد لطیف خان کے سامنے رکھیں۔چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تمام سائلین کے مسائل کو بذات خود سنا۔