پی ایس پی نے انتخابات میں ری پولنگ کے لیے درخواست دائر کردی

92

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 249 کے انتخابات میں ری پولنگ کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ پارٹی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ سید حفیظ الدین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی نے این اے 249 میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا کر ری پولنگ کی درخواست دی ہے۔