صوبائی وزیراکرام دھاریجو کا رات گئے ضلع ساؤتھ کادورہ

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے رات گئے ضلع ساؤتھ کی مارکیٹس ، ہوٹلز اور دو دریا کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں دکانداروں کو سرزنش کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کی۔