برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے مقدمہ قتل میں 2 ملزمان نامزد

192

لاہور ( آن لائن )لاہور کے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ماہرہ ذوالفقار کو اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا ہے نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ماہرہ ذوالفقار کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔