باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ‘2سیکورٹی اہلکار شہید

176

باجوڑ(اے پی پی) ضلع باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر بم دھماکا،2سیکورٹی اہلکار شہید،2 زخمی۔ باجوڑ پولیس کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے میں سیکورٹی فورسزکی موبائل وین پر بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں2سیکورٹی اہلکار شہید جب کہ2 زخمی ہوگئے ۔ دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیک ظاہر اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید جب کہ اعجاز اور سیف اللہ کو زخمی حالت میں خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے واقعے کے بعد پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا،ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔