ملک کے تمام بینک ہفتہ 8 مئی کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 8 مئی کو تمام بینک اپنے مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی عیدالفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک 10 تا 15 مئی تک بند رہے گا۔