مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 2 نوجوان شہید

337

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع بارہ مولہ میں2 کشمیری نوجوان شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ان نوجوانوں کو سوپور کے علاقے نتھی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔