آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

57

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے اہم سرکاری دورے کے سلسلے میں منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی بریگیڈئر ہارون اسحاق راجا نے پاکستان کے چیف آف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب کے اس سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ سول و ملٹری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔