عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2021 ء خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں، ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔