ایڈمنسٹریٹر بلدیہ دادو اور ملازمین میں اختلاف شدت اختیار کرگئے

102

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں بلدیہ ملازمین اور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کے درمیان وردی الاؤنس نا ملنے پر اختلاف شدت اختیار کرگئے، بلدیہ ملازمین کی ایڈمنسٹریٹر کیخلاف پریس کانفرنس، شدید الزامات عائد کردیے۔ بلدیہ دادو کے ایڈمنسٹریٹر اور ملازمین میں اختلاف شدت اختیار کرگئے ملازمین ایڈمنسٹریٹر کے خلاف دادو پریس کلب پہنچ گئے ملازمین عباس علی سہاگ، قادر جمالی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ دادو کی سالانہ 36 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ ہے، بلدیاتی نظام کے بعد 8 ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد علی بلوچ کے پاس ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ہیں جو ایک دن بھی دفتر نہیں آئے، ایڈمنسٹریٹر ہر کام پر 20 فیصد کمیشن طلب کررہا ہے جبکہ ہم ملازمین کے وردی الاؤنس کا 20 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کرنے کے لیے بھی 20 فیصد کمیشن طلب کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دی ہے مگر اب تک ڈپٹی کمشنر نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عید سے پہلے ملازمین کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تو کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی جائے گی، دفاتر کی تالا بندی کے ساتھ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بھی بند کردیں گے۔