ماتلی،زہریلی گھاس کھانے سے5 پالتو جانور ہلاک

84

ماتلی (نمائندہ جسارت ) تعلقہ ماتلی کے گائوں دہارشی پٹیل کولہی گوٹھ میں زہریلی گھاس کھانے سے غریب کسان لالو ٹھا کر کے 5پالتو مویشی یکے بعد دیگر ہلاک ہوگئے ۔لالو ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے قریبی زمین سے گھاس کاٹ کر گھر میں بندھے اپنے مویشیوں کو دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گھاس کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر اندرلاکھوں روپے مالیت کے اس کے چار پالتو مویشی جن میں ایک بھینس،دو بیل اور دو بھینس کے بچھڑے شامل ہیں اس کی آنکھوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری اطلاع پر ویٹرنری ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے ہمارے گائوں پہنچ کر مرے ہوئے مویشیوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ مویشی گھاس (چارے) میں شامل زہر کے اثر سے ہلاک ہوئے ہیں ۔اس افسوس ناک واقعے سے پورے گاؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔