علاقے کے بااثر افراد نے ہماری زمین کا پانی بند کردیا، حکام نوٹس لیں، سالار رند

71

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نوابشاہ کے تعلقہ دوڑ کے گوٹھ محمد جان رند کے رہائشی افراد نے علاقے کے بااثر افراد کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سالار رند، عاشق حسین رند، محمد وارث رند، محمدجان رند ودیگر نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد نے ہماری زمین زمین کا پانی بند کردیا ہے اور ہمارے حصے کا پانی اپنی زمین پر لے رہے ہیں۔ انہوں نے مسلح افراد تعینات کردیے جو کہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، مذکورہ واقعے کا کیس داخل کرنے کے لیے تھانے گئے لیکن پولیس کیس داخل کرنے کو تیار نہیں۔ حکام بالا نوٹس لیں اور ہماری زمینوں کو بنجر ہونے سے بچائیں۔