بدین،گوٹھ لیڈ نو میں آتشزدگی ،متعدد گھر نذر آتش ،قیمتی سامان خاکستر

92

بدین(نمائندہ جسارت)نندو کے قریب گوٹھ مولیڈنو میں آتشزدگی کے واقع میں سترہ سے زائد گھر نذرآتش ،گھروں میں موجود گندم آٹا سمیت قیمتی سامان خاکستر ہو گیا،ڈی سی بدین موقع پر پہنچ گئے، متاثرین کو ہر طرح کی مدد کی ہدایت۔بدین کے قصبہ نندو شہر کے قریب دیہات مولیڈنو میں اچانگ بھڑکنے والی آگ نے تیس سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے متاثر غریب محنت کشوں اور ہاریوں عبدالرحمن ،عثمان اسماعیل، سکندر نصر اللہ ڈنو، حجام رام چند والجی ماکھن اور نارو کوہلی سمیت دیگر تیس سے زائد گھروں میں موجود قیمتی الیکٹرونکس کا سامان بستر، کپڑے ، فرنیچر، آٹا، گندم اور روزمر کی اشیا خورونوش نقد رقم زیورات جل کر خاکستر ہو گئے۔نندو ٹائون کمیٹی میں فائر بریگیڈیئر گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے بدین ٹنڈوباگو اور کھوسکی سے فائر بریگیڈ گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ پر بھی تاخیر سے قابو پایا گیا. فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر مزید گھروں کو آگ اور نقصان سے محفوظ بنا لیا .آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان اسسٹنٹ کمشنر بدین محمد یونس رند اور اے سی ماتلی اور مختار کار بدین اور ٹنڈو باگو کے ہمراہ آتشزدگی کے مقام پر پہنچے صورتحال اور نقصان کا جائزہ لیا ۔متاثرین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر موجود متاثرین کے علاوہ علاقہ معززین اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے بڑے بھائی ضلع کونسل میں مرزا گروپ کے سابق رکن ضلع کونسل کامریڈ وکیو خاصخیلی عبدالعزیز بھرگڑی اور دیگر نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان متاثرین کی فوری مدد اور ضروریات سے آگاہ کرتے ہوئے نندو ٹائون کمیٹی کو فوری طور پر فائربریگیڈ گاڑی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو خیموں بستر پانی کھانے روز افطاری اور سحری کے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی تک ان سے مسلسل رابطے میں رہنے گھر کی تعمیر اور نقصانات کے معاوضہ کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت ضلع انتظامیہ اور ہلال احمر کی جانب سے ریلیف کی کوشش کی یقین دہانی کرائی۔