سکھر،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،دوملزمان گرفتار

283

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،مفرور ملزم اور دو منشیات فروش گرفتار، ائرپورٹ کی حدود میں کاروائی مقدمات میں مفرور ملزم اصغر میرانی گرفتار کر لیا گیا، جو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ائرپورٹ پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش عبدالسلام عرف بابو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پنوعاقل کی حدود میں کارروائی میں منشیات فروش شبیر چاچڑ کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔