کھوسکی، بریگیڈیئر سلمان نے گائوں قیصر احمدانی میںنئے پل کا افتتاح کیا

213

کھوسکی (نمائندہ جسارت )کھوسکی شہر کے گاؤں قیصر احمدانی میں پاک فوج کی جانب سے نہر کے پل کا افتتاح ۔ کھوسکی شہر کے گاؤں قیصر احمدانی میں پاک فوج کی جانب سے نہر پر تعمیر کیے گئے پل کا افتتاح اور پودے لگائے گئے جبکہ بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئیں ۔اس پل کو کھوسکی کے شہید راؤسلیم کے نام سے سے منسوب کیا گیا ہے۔پل کا افتتاح بریگیڈیئر سلمان نے کیا اور دعائے خیر کی۔اس موقع پر برگیڈئیر سلمان نے گاؤںکے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ اس پل کی اور پودوں کی حفاظت کرنا اب آپ لوگوں کا کام ہے ۔