میہڑ، مغوی زمیندار محمد عثمان لاشاری 20 روز کے بعد بازیاب، اغوار کار فرار

167

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب 20 روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں فریدآباد سے اغوا ہوئے محمد عثمان لاشاری 20 روز کے بعد کاچہے سے بازیاب ہوگئے کاچہے کی پٹی سے اغوا ہوئے زمیندار کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی میہڑ محمد یونس رودنانی سی آئی اے انچارج اشرف شاہانی، ندیم سولنگی، ایس ایچ او اشفاق احمد منگی، سوڈھل سولنگی کی قیادت میں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاچہے کے جبل گل شاہ پر چھاپے مار کر بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے ایک ہفتہ سے چھاپے مار رہے تھے، آج بازیاب کروایا ہے جبکہ زمیندار کو اغوا کرنے والے فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں افواہ ہے کہ مغوی کی بازیابی کے لیے ورثاء نے علاقے میں خاص طور پر جابلو پٹی میں قرآن پاک اٹھایا تھا جس کے بعد رات گئے آزاد کیا گیا ہے۔