ٹنڈو محمد خان ،پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

195

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس کا نانگو شاہ کے قریب بدنام زمانہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ، 2 خطرناک بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ، ملزمان کیخلاف ٹنڈومحمدخان اور ٹھٹھہ میں متعدد مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی عابد بلوچ نے کامیاب کارروائی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباس دی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمدخان کے پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او سہیل احمد مرزا اپنے اسٹاف کے ہمراہ نانگو شاہ وایا ورڑ موری کے قریب گشت پر تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر بدنام زمانہ ڈاکوؤں مدد ولد اللہ ورایو ملاح اور محمد موسیٰ ولد محمد یوسف دل نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور پولیس کو جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس کے جوانوں نے بروقت جوابی فائرنگ کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جس کے بعد 2 خطرناک ڈاکوؤں اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب مدد ولد اللہ ورایو ملاح اور محمد موسیٰ ولد محمد یوسف دل کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بغیر لائسنس والی تیس بور ، ٹی ٹی پستول معہ 8 عدد گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ، دونوں ملزمان ضلع ٹنڈومحمدخان اور ٹھٹھہ میں متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں ۔ دوسری جانب ایس ایس پی عابد بلوچ نے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سہیل احمد مرزا اور پولیس کے جوانوں کو ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے اور زخمی حالت میں 2 بدنام زمانہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے پر شاباش دی۔