پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،طارق شاہ

162

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور معروف رہنما سید طارق شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ایک پیج پر ہیں عوام کو ایک دوسرے کے خلاف بیان دے کر عوام بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں کراچی کے حلقے میں اگر دوبارہ الیکشن کرائے گے تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انھوں نے یہ باتیں اپنے حلقے کے دورے کے دوران عوام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا آج جتنی پابندی میڈیا پر نام نہاد جمہوری حکومت نے لگائی ہوئی ہے دور آمریت میں بھی اس کی مثال ملنا مشکل ہے ہزاروں صحافیوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے اور صحافیوں کو ڈرنا دھمکانا اور ان پر حملے کرانا معمول بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کی آزادی صحافت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انھوں نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں عوام کو دکھانے کے لیے نورا کشتی لڑ رہے ہیں انھوں نے کہا اگر کراچی کے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائے گی انھوں نے کہا کرونا وائرس کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ انھیں بجلی گیس کے بلوں میں ریلیف دے اور چینی کو قطار میں لگا کر دینے کے بجائے اوپن مارکیٹ میں دے تا کہ چینی اور آٹا کم قیمت پر عوام باآسانی خرید سکیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھرو سے باہر پوری احتیاط کے ساتھ ماسک پہن کر نکلیں اور ایس او پیز کا خود بھی خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی خیال رکھنے کی تلقین کریں۔