72 ایکڑ زرعی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرکے مجھے بے دخل کردیا، مبارک خانزادہ

144

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈوالہٰیار کے رہائشی زمیندار محمد مبارک خانزادہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میری 72 ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر بااثر افراد نے قبضہ کرکے مجھے بے دخل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء سے میرا بھائی ریاض احمد خانزادہ میری زمین پر قبضے کے لیے غیر قانونی حربے استعمال کررہا ہے، حالیہ واقعے میں میرے بھائی ریاض نے بااثر افراد ٹھاکر نذیر احمد قائم خانی کی پشت پناہی سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور زمین پر رئیس غلام قادر مری کے لوگوں کو بٹھا دیا اور مجھے زمین کی ملکیت سے ہاتھ نہ اٹھانے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ متعلقہ پولیس بھی ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ پولیس سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں اور تحفظ وانصاف فراہم کیا جائے۔