ٹنڈو محمد خان، 14 سالہ طالب علم سے چار افراد کی مبینہ زیادتی

137

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) شوکت کالونی کے رہائشی 14 سالہ طالب علم فرقان راجپوت سے چار افراد کی مبینہ زیادتی، ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن میں نثار سٹھیو ، غلام رسول عرف ببن ملاح ، ببلو پنجابی اور اللہ ڈنو شاہ جیلانی کیخلا ف ایف آئی آر درج ، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے شوکت کالونی کے رہائشی او ر نویں کلاس کے طالب علم 14 سالہ فرقان راجپوت کے والد اصغر راجپوت کی فریاد پر ٹنڈو محمد خان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، جس میں چار ملزمان کو بچے کے ساتھ زیادتی کرنے پر نامزد کیا گیا ہے ، 14 سالہ لڑکے فرقان راجپوت کے والد اصغر راجپوت نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا گھر کے کسی کام سے جارہا تھا کہ 4 ملزمان نثار سٹھیو، غلام رسول عرف ببن ملاح، ببلو پنجابی اور اللہ ڈنو شاہ جیلانی میرے بیٹے کو ورغلا کر نثار سٹھیو کی اوطاق پر لے گئے اور اس کے ساتھ ان چار ملزمان نے زبردستی جنسی زیادتی کی ہے، ملزمان کیخلاف ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔ رابطہ کرنے پر سٹی پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر ظہیر شاہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتار کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔