شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

357

میران شاہ: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تاہم دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اورسپاہی نسیم شہید ہوگئے۔