نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا واقعی ٹیکنالوجی کا استعمال ہے؟

468

ٹیکنالوجی کے استعمال اور ذہنی صحت پڑ پڑنے والے منفی اثرات کے مابین ربط نہ ہونے کے برابر ہے اور یہ بات 430،000 نوجوانوں کے مطالعے سے پتہ چلی ہے۔

آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ نے ٹی وی دیکھنے ، سوشل میڈیا اور ڈیوائس کے استعمال کو ذہنی تناؤ ، خودکشی کے رجحانات اور طرز عمل کی پریشانیوں کے جذبات سے موازنہ کیا۔

ادارے نے 1991 سے لے کر 2019 تک افسردگی اور سوشل میڈیا استعمال اور ٹی وی دیکھنے کے مابین ایک ربط کو انتہائی کم پایا۔

مطالعہ کے شریک مصنف پروفیسر اینڈریو پرزیبلسکی کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے اثرات اور منفی ذہنی صحت کے مابین ربط کو واضح نہیں کرسکے ہیں۔ شاید وجہ یہ ہو کہ کوئی ربط سرے سے ہو ہی نہیں۔

اور یہ اُن لوگوں بالخصوص والدین کے لئے ایک انتباہ ہے جو نوجوان لوگوں کی ذہنی صحت پر ٹکنالوجی کے مضر اثرات کا غلط عقیدہ اپنائے ہوئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نوجوانی میں آپ کتنے مطمئن ہیں، اس کا انحصار آپ کے خاندان، دوستوں اور سکول کی زندگی پر زیادہ ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا تحقیقی مقالہ کلینیکل سائیکولوجیکل سائنس جریدے کے 2021 کے شمارے میں شائع ہوا ہے۔