میلبورن کرکٹ کلب نے شاہد آفریدی کو ممبرشپ سے نواز دیا

316

کراچی(رپورٹ : وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی کی اعزازی ممبر شپ سے نواز دیا گیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی طرف سے اعزازی ممبر شپ سرٹیفکیٹ کی تصاویر سماجی رابطہ کے زریعے آگاہ کیا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کی طرف سے یہ اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کرکٹ کے میدان میں اور باہر اس بے مثال کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1389527971367686144?s=20