این اے 249: مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور، دوبارہ گنتی کا حکم

216

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ  ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی،  جس میں ن لیگ کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر پریذائیڈنگ افسر کےدستخط موجود نہیں تھے، ہمیں ایک بھی فارم 46 جاری نہیں کیا گیا، اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔