ایک ہاتھ سے 36 بار بیک فلپ، جمناسٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

512

جنوبی افریقہ کے ایک جمناسٹ نے لگاتار 36 بار ایک ہاتھ سے اُلٹی قلابازی (backflips) کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر تھیمبیسا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ جمناسٹ زامہ موفیکینگ نے 2017 میں ایک ہاتھ سے 24 بار الٹی قلابازی کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

موفوکینگ نے 2018 میں 34 بیک فلپس کرکے پہلی بار اپنا ہی ریکارڈ توڑا اور پھر حال ہی میں ایک ہاتھ سے 36 بار الٹی قلابازی کھا کر ایک بار پھر اپنا پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جمناسٹ نے بتایا کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں فلپ کرنا شروع کیا تھا اور جب 13 سال کی عمر میں ان کے ایک ہاتھ میں چوٹ آئی تو پھر وہ ایک ہاتھ سے بیک فلپ کرنے لگے۔