بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

432
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے اشتعال انگیزی پر ان سے شدید احتجاج کیا گیا

بھارت میں کرونا وبا قہر ڈھارہی ہے، ایسی نازک صورت حال میں بھی بھارت نے پاکستان کی سرحدی حدود پر اشتعال انگیزی کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے سرحدوں پر فائربندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ بانڈری پر فائرنگ کی ہے، بھارت کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور ورکنگ بانڈری پر اشتعال انگیز پر ان سے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے، اور سرحدوں پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری کے چارواہ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔