کورونا: افغانستان اور ایران سے آنے والوں پر پابندی عائد

427

اسلام آباد: کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر زمینی راستوں سے افغانستان اور ایران سے آنے والوں پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کو پابندی سے آگاہ کردیا،ایران اور افغان شہریوں پر پابندی 5مئی سے 20مئی تک برقرار رہے گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے والے مسافروں پر پابندی نہیں ہوگی،ایران اور افغانستان میں موجود  پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔