حکومت کا عید پر سیاحتی اورتجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ

1289

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کافیصلہ کیا ہے، 8سے 16مئی تک تمام سیاحتی مراکز ، شاپنگ مالز اور ہوٹل ، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا،مانٹرنگ ٹیمیں 8سے 16مئی کے دوران ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے موقع پر دکان اور کاروباری مراکز  اورسیاحتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی،پبلک پارکس ،شاپنگ مالز اور ہوٹلز ، ریسٹورنٹس بھی  بند ر کھنے کافیصلہ کیا ہے۔

8سے 16مئی تک نارتھ اور ساؤتھ کے تمام سیاحتی مقامات پر پابندی ہوگی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی،شمالی علاقہ جات کے تمام سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔