چیئرمین نادرا کی بذریعہ فیس بک لائیو ای کچہری

284

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)خالد لطیف نے کورونا وائرس کی وباء کے پیشِ نظر فیس بک لائیو اور ٹیلی فون کے ذریعے ای کچہری منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔

نادرا کے 1451 شہریوں کو سنگل ڈوز اور 47 ہزار 288 شہریوں کو ڈبل ڈوز ویکسین لگائے جانے کے سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔نادرا کے ترجمان کے مطابق نادرا کے چیئرمین خالد لطیف نے عوام کے شناختی کارڈ سے متعلق مسائل پر ای کچہری منعقد کی ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نادرا خالد لطیف نے ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا۔نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں عوام الناس کے شناختی کارڈز کے مسائل سے متعلق براہِ راست کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کھلی کچہری میں ملک بھر سے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شناختی کارڈز سے متعلق اپنی شکایات و گذارشات چیئرمین نادرا برگیڈئیر(ر) خالد لطیف خان کے سامنے رکھیں۔

چیئرمین نادرا نے تمام سائلین کے مسائل کو بذات خود سنا اور ملک بھر سے آئے ہوئے سائلین کی مسائل کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کے ڈائریکٹر جنرلز کو فوراً شکایت کا ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور موقع پر شناختی کارڈز پرنٹ کرکے سائلین کو دیے گئے۔

عوام الناس کی طرف سے اپنی شکایات کی فوری اور بلاتاخیر شنوائی ہونے پر چیئرمین کی عوام الناس کے لئے خدمات کو بھرپور سراہا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین نادرا خالد لطیف نے ای کچہری کرتے ہوئے ٹیلیفون پر شناختی کارڈ کے مسائل کے متعلق شکایات سنیں اور موقع پر تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ نادرا ہیڈکواٹر سے براہِ راست فیس بک ای کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کو حل کیاگیا۔