میکسیکو میں بلندی پر بنا ٹرین ٹریک گر گیا، 15 افراد ہلاک

411

میکسیکو میں بلندی پر بنا ٹرین ٹریک کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ میکسیکو کے دارالحکومت میں پیش آیا۔ بلندی پر بنے میٹرو ٹرین ٹریک سے ٹرین گزر رہی تھی کہ پُل کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔

پولیس اور ریسکیو ورکرز اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہے جب کہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میسکیکو کی میئر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ میئر نے بتایا کہ بدقسمتی سے اب تک 15 جانیں ضائع ہوگئیں۔ حادثے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔