شام میں بمباری سے ہول ناک دھماکا‘ 2 افراد جاں بحق

211
ادلب: بم باری کا نشانہ بننے والی راکٹ ساز فیکٹری سے دھواں اٹھ رہا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ زدہ ملک شام میں بم باری سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نامعلوم طیاروں نے شمال مغربی صوبے ادلب میں فوعہ کے قریب راکٹ سازی کے کارخانے پر بم باری کی۔ فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت صفحہ ہستی سے مٹ گئی اور طاقت ور دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔