چین اور جاپان میں بگولوں نے تباہی مچا دی‘ 11 افراد ہلاک

21
جاپان: طاقت ور بگولوں نے مکانات کی چھتیں اڑا دی ہیں

بیجنگ؍ ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،جس کے بعد مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے، جب کہ جھکڑ وں نے درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔ ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ائرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی گھوم گیا۔ دوسری جانب جاپان میں بھی زبردست طوفان کے نتیجے میں تقریباً 100 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔