جی سیون اجلاس سے قبل امریکی وزیرخارجہ کی ملاقاتیں

117
لندن: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنوبی کوریائی ہم منصب چونگ ای یونگ سے ملاقات کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں رواں ہفتے ترقی یافتہ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے نمایندوں سے اہم ملاقاتیں کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2برس کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے،جس میں شرکا باقاعدہ طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چونگ ای یونگ سے بات چیت کی، جب کہ میزبان ملک کے وزیر خارجہ ڈومینک راب سے افغانستان، چین، ایران اور باہمی تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔