سعودی عرب میں نمازعشاء ، تراویح اور تہجد کی ایک ساتھ ادائیگی

559

سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کی ایک ساتھ ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مملکت بھر کی ‏مساجد میں نماز عشاء کے ساتھ تراویح اور تہجد بھی ادا کی گئی۔

اتوار کی شب دو مئی سے مملکت بھر کی مساجد میں نماز عشاء کے ساتھ تروایح اور تہجد کی ‏ادائیگی کی ہدایات دی گئی تھیں۔

نماز عشاء، تراویح اور تہجد کے لیے نصف گھنٹے کا وقت متعین کیا گیا ہے، مساجد میں مقررہ وقت ‏کے اندر کی تینوں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں مختصر وعظ کی اجازت دے دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے مملکت بھر کی مساجد میں 10 منٹ کا ‏وعظ دینے کی اجازت ہو ‏‏‏‏‏گی۔ وعظ کا دورانیہ 10 منٹ سے زائد نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

البتہ مساجد میں دروس اور قرآن محفل اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی، دروس آن لائن ہی دیے ‏‏‏‏‏‏جائیں گے۔

وزارت نے مساجد انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وعظ کے دوران کورونا ایس او پیز اور ‏‏‏‏‏‏شرائط کا مکمل خیال رکھا جائے۔

مملکت میں مساجد کھلنے اور بند کرنے کے اوقات سمیت اذان اور تکبیر کے دورانیہ کو مزید کم ‏‏‏‏‏‏کیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے اور کم سے کم عوامی میل جول کی ضروری سرگرمیوں میں بھی لوگوں ‏‏‏‏‏‏کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اذان اور تکبیر کے درمیان وقفے 10 منٹ سے زائد کا نہیں ہوگا جب کہ نمازِ فجر میں یہ دورانیہ 20 ‏‏‏‏‏‏منٹ ہوگا۔ نماز کے لیے مساجد کھلنے کے دورانیہ کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔ اذان پر مساجد کھولی ‏‏‏‏‏‏جائیں گی اور جماعت کے 10 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔

مساجد میں ہونے والے تمام دعوتی اجتماعات اور سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور آئندہ سے ‏‏‏‏‏‏تمام پروگرامات آن لائن منعقد کیے جائیں گے۔

نماز جمعہ کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ قبل کھولی جائیں گی اور نماز کے 15 منٹ بعد ‏‏‏‏‏‏بند کر دی جائیں گی۔