لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مجسمہ تھا

537

کینیڈا: کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اطلاع پر پولیس نووا اسکاٹیا کے ایک ریستوراں میں پہنچی۔

پولیس نے ریستوراں کے باہر پہنچ کر اندر دیکھا تو ایک شخص اندر کھانے کی میز پر بیٹھا نظر آیا۔

پولیس فوراً اندر پہنچی لیکن جب اُس شخص کے پاس پہنچی تو وہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مجسمہ تھا اور کسی نے پولیس کے ساتھ مزاق کیا تھا۔

ریستوراں کے مالک مائیک کورمیئر نے بتایا کہ پولیس نے صبح اس کے ریستوراں کا دورہ کیا جب کسی نے اطلاع دی کہ کوئی لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریستوراں میں کھانا کھا رہا ہے۔

کورمیئر نے گلوبل نیوز کو بتایا کہ پولیس آفیسر مجمسے کو دیکھ رہا تھا جب وہ پولیس والے کے پاس گیا اور اُسے بتایا کہ دراصل فون کرنے واالے کو غلط فہمی ہوئی ہوگی۔ میں نے یہ مجسمہ اس لیے یہاں بٹھایا ہے تاکہ لوگوں کو باور ہو کہ ریستوراں ڈلیوری اور ٹیک اوے کیلئے کھلا ہوا ہے۔