مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے والا فلسطینی

456

ایک فلسطینی انجینئر جو اس ٹیم میں شامل تھا جس نے ناسا کے مریخ پر بھیجے جانے والے منی ہیلی کاپٹر کو ڈیزائن کیا تھا ، کو اس تاریخی واقعے کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

لوئے الباسیؤنی نے ، جو غزہ کے بیت ہانون شہر میں پیدا ہوئے اور اب کیلیفورنیا کے لاس اینجلس میں رہتے ہیں ، انادولو ایجنسی کے ساتھ اپنی کامیابی کی داستان کے بارے میں بات کی۔

الباسیؤنی نے کہا کہ وہ 1998 میں امریکی یونیورسٹی آف لوئس ویل آئے تھے اور وہ اپنی روٹی کمانے کے لئے اسکول کے بعد پیزا ڈلیور کرتے تھے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں اپنی اعلی تعلیم مکمل کی۔

فارغ التحصیل ہونے کے بعد غزہ کے اس انجینئر جس نے متبادل توانائی ، برقی گاڑیاں ، اور طیاروں کے بارے میں تحقیق کی، کو اس ٹیم کو تفویض کیا گیا جس نے پہلی بار مریخ پر ایک ہیلی کاپٹر بھیجنا تھا۔

الباسیؤنی نے بتایا کہ سپر لائٹ ، الیکٹرانک پاور ، برقی طیارہ ، اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں پر مہارت اور کام کرنے پر انہیں ناسا کی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔

الباسیونی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک خیال تھا کہ کیا آپ واقعی مریخ پر پرواز کرسکتے ہیں؟”، تب انہوں نے ایک چھوٹا سا ہیلی کاپٹر نما طیارہ بنایا جو “کھلونا” جیسا تھا۔

انہوں نے کہا: “یہ بہت ہی پیچیدہ تھا ، میرا مطلب ہے کہ ہمیں ایسی موٹر ڈیزائن کرنی تھی جو واقعتا انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت پر چلتی ہو۔”

الباسیؤنی نے بتایا کہ پروجیکٹ کا آغاز 2014 میں مختلف ٹیموں کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہوا تھا۔ انہوں نے چار سال سے زیادہ عرصے تک ڈیزائن اور تعمیراتی ٹیم میں چیف انجینئر کے طور پر ناسا کے دیگر انجینئرز کے ساتھ کام کیا۔ اور آخر کار 2020 کے آخر میں چھوٹا سا ہیلی کاپٹر تیار ہوگیا اور کچھ ہی عرصے بعد اسے مریخ کی زمین پر بھیج دیا گیا جہاں اُس نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز کا مظاہرہ کیا۔